وفاقی حکومت نے چکوال سوہاوہ روڈ کیلئے تین ارب روپے جاری کر دیے ، 31جنوری تک چکوال سے خانپور سڑک کو کارپٹ کرنے کا کام شروع ہوجائیگا،رکن قومی اسمبلی میجر ر(ر)طاہر اقبال

پیر 22 جنوری 2018 21:02

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) رکن قومی اسمبلی میجر ر(ر)طاہر اقبال نے پیر کے روز اعلیٰ سطح کے اجلاس میں بتایا کہ وفاقی حکومت نے چکوال سوہاوہ روڈ کیلئے تین ارب روپے کے فنڈز جاری کر دیے ہیں اور 31جنوری تک چکوال سے خانپور سڑک کو کارپٹ کرنے کا کام شروع ہوجائیگا۔ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ایم پی اے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ، ایم پی اے سلطان حیدر، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر،این ایل سی کے لیفٹیننٹ کرنل(ر) ساجد محمود اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو ملٹی میڈیا کی مدد سے ڈسٹرکٹ آفیسر پلاننگ اور کرنل ساجد نے چکوال مندرہ اور چکوال سوہاوہ روڈ کے بارے تفصیلی بریفنگ دی اور ان سڑکوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کو زیر بحث لایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے واپڈا حکام کو تحصیل چوک میں کالج کیساتھ ڈی پی سی کو دو ہفتے کے اندر شفٹ کرنے اور سڑک کو تعمیر کرنے کے علاوہ چکوال مندرہ روڈ پر روڈ مارکننگ بارڈ آویزاں کرنے اور محکمہ جنگلات کو پودے لگانے او رسڑک کے دونوں اطراف شولڈر نالے کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں واپڈا اور سوئی گیس کے محکموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ خانپور سے سوہاوہ تک واپڈ اکے پول اور سوئی گیس کی لائن ایک ماہ کے اندر مکمل کے اندر مکمل کریں۔ اجلاس کوبتایا گیا کہ چکوال بائی پاس کیلئے زمین حاصل کر لی گئی ہے اور محکمہ این ایل سی کے سرویئر اسسٹنٹ کمشنر کیساتھ زمین کی نشاندہی کر کے جلد از جلد کام کا آغازکریں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں