محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ کے زیر اہتمام غربت مکاو پروگرام کے تحت بیوہ خواتین کی امداد وبحالی کیلئے میرٹ کی بنیا پر قرعہ اندازی
منگل 23 جنوری 2018 23:20
(جاری ہے)
تقریب میں وٹرنری افسران اور اسٹاف ممبران کے علاوہ بڑی تعداد میں لائیو سٹاک فارمرز اور مستحق بیوہ خواتین نے شرکت کی۔
رکن پنجاب اسمبلی چوہدری سلطان حیدر نے تقریب کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے پروگرام کو سراہتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کے اس پروگرام سے بیواوں کی مالی مشکلات دور ہوں گی۔ رکن پنجاب اسمبلی سردار ذولفقار علی خان نے کہاکہ بیوہ خواتین میں جانوروں کی مفت تقسیم مستحسن اقدام ہے جس کے خوش آئنداثرات مرتب ہوں گے ۔عاشق حسین ڈوگرنے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب نے مستحق بیواوں کی مالی اعانت کے لئے خصوصی پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت انہیں دودھ دینے والے مویشی مفت فراہم کئے جا رہے ہیں جو غریب خاندانوںکا زریعہ معاش بن رہے ہیں اور ان سے حاصل ہونے والی آمدن سے وہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت اور اپنی گزر اوقات با آسانی کر رہی ہیں۔ ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر پنجاب بھر کے اضلاع میں مستحق بیواوں میں دودھ دینے والے جانور قرعہ اندازی کے زریعے مفت تقسیم کئے جا رہے ہیںجس سے دیہات میں جہاں مویشیوں کی افزائش کا رجحان فروغ پا رہا ہے وہاں ایسی بے سہارا مستحق بیواو ں کی بھی مددہو رہی ہے جن کی آمدن کا کوئی اور زریعہ نہیں۔ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ نے کہاکہ سیکریٹری لائیو سٹاک پنجاب نسیم صادق کی سرپرستی میں محکمہ لائیو سٹاک کی غربت مکاو سکیم سے اب تک پنجاب میں ہزاروںکی تعداد میں بیواوں میں دودھ دینے والے جانور مفت تقسیم کئے جا چکے ہیںاور ان جانوروں سے دودھ کے حصول کے ساتھ ساتھ ان کی افزائش کا عمل بھی جاری ہے جس سے غریب مستحق خاندانوںکی معاشی حالت بہتر ہو رہی ہے اور وہ با آسانی اپنی گزر اوقات کے ساتھ ساتھ بچوںکو تعلیم و تربیت کی ذمہ داریاں بھی پوری کر رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ صوبائی سیکریٹری لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ نسیم صادق کی ہدایات پر لائیو سٹاک کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے تاکہ مویشی پال افراد کو بلا تاخیر مستفید کیا جاسکے۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ چکوال ڈاکٹر محمد سرفراز احمد چٹھ نے بتایا کہ چکوال میں مجموعی طور پر مستحق بیواوں کی موصول شدہ درخواستیں میر ٹ کی بنیاد پر اور قرعہ اندازی کے زریعے 149 بیواوں کومنتخب کیا گیا جن میں جھوٹیاںاور ویڑ یاں تقسیم کی گئی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ تقسیم کئے گئے جانوروں کی مالکان کو انشورنس کا تحفظ بھی حاصل ہے اور حادثاتی طور پر مال مویشیوں کے نقصان کی صورت میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق بیواوں کو متبادل مویشی بھی فراہم کئے جائیںگے ۔چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ْچکوال،تحفظ مرکز میں پچیس سے زائد خواجہ سرائوں سمیت غریب مردوخواتین میں رمضان پیکج تقسیم
چکوال ،عدالتی اہلکار کو لوٹ لیاگیا،مقدمہ درج
چکوال ،عدالتی اہلکار کو لوٹ لیاگیا،مقدمہ درج
چکوال،پتنگ فروش گرفتار ، مقدمہ درج
چکوال، موٹرسائیکل و گاڑیاں چوری کرنیوالا ایک بڑا گروہ گرفتار
چکوال،خاتون پر منشیات مقدمہ کا جرم ثابت نہ ہو سکا ،باعزت بری
حکومت پنجاب نے پتنگ بازی پر سخت پابندی لگا دی ہے،ڈپٹی کمشنرچکوال
امتحانی نظام کا تقدس برقرار رکھنے کیلئے امتحانی مراکز کی اچانک انسپیکشن کا عمل جاری ہے ،ڈپٹی کمشنرچکوال
چکوال،خاتون پر منشیات مقدمہ کا جرم ثابت نہ ہو سکا ،باعزت بری
حکومت پنجاب نے پتنگ بازی پر سخت پابندی لگا دی ہے،ڈپٹی کمشنرچکوال
امتحانی نظام کا تقدس برقرار رکھنے کیلئے امتحانی مراکز کی اچانک انسپیکشن کا عمل جاری ہے ،ڈپٹی کمشنرچکوال
چکوال،پتنگ فروش گرفتار ، مقدمہ درج
چکوال سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
نیلم جہلم پراجیکٹ نے پوری صلاحیت کے مطابق 969 میگاواٹ بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع کردی
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
بجلی کے فی یونٹ میں2روپے 75 پیسے اضافے کی منظوری ظالمانہ فیصلہ ہے، ایاز میمن
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار