راولپنڈی آئی ڈونرزآرگنائزیشن بلکسر میں جدید مشینوں پر ڈائلائسزکے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے

اتوار 20 مئی 2018 20:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2018ء) راولپنڈی آئی ڈونرزآرگنائزیشن(ریڈو) بلکسر میں جدید مشینوں پر ڈائلائسزکے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ابتدائی طور پر آٹھ مشینوں سے سنٹر کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ یہ بات ریڈو کے جنرل سیکرٹری ہارون رشید فاروقی نے اتوار کے روز اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ریڈو بلکسر2میں دانتوں کا ہسپتال بھی جلد کام شروع کر رہا ہے اور عید الفطر کے بعد بلکسر میں تمام جدید طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے بتایاکہ غریب اور مستحق افراد کا مفت ڈائلاسز کیا جائے اور یہ جدید ٹیکنالوجی پر بائیکارٹ ڈائلاسز ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آنے والے دنوں میں ریڈو بلکسر 2 ضلع کا سب سے بڑا ڈائلاسز سنٹر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں