چکوال سے 3خواتین قومی اور پنجاب اسمبلی میں پہنچ گئیں

آسیہ امجد اور فوزیہ بہرام تحریک انصاف جبکہ مہوش سلطانہ مسلم لیگ نون کے ٹکٹ پر مخصوص نشتشوں کے لیے نامزدہوئیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 14 اگست 2018 11:52

چکوال سے 3خواتین قومی اور پنجاب اسمبلی میں پہنچ گئیں
چکوال(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست۔2018ء) عام انتخابات میں کامیابی کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر اپنی کارکنان کو اسمبلیوں میں لایا گیا جس میں سے صرف ضلع چکوال سے ہی 3 خواتین اسمبلیوں کا حصہ بن گئیں۔پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر آسیہ امجد پہلی مرتبہ خواتین کی مخصوص نشست پر رکنِ صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں، فوزیہ بحرام بھی تحریک انصاف کا ٹکٹ لینے میں کامیاب ہوئی لیکن انہیں قومی اسمبلی میں بھیجا گیا ہے، ادھر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر مہوش سلطانہ رکن صوبائی اسمبلی بن گئیںان تینوں خواتین کا تعلق پنجاب کے ضلع چکوال سے ہے۔

چکوال کے عوام کے لیے آسیہ امجد کا نام نیا ہے کیونکہ ان کا کوئی نہ تو کوئی وسیع سیاسی پس منظر ہے اور نہ ہی وہ تحریک انصاف کی متحرک خاتون سیاسی کارکن رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ایک گھریلو خاتون آسیہ امد کا چکوال سے انتخاب ایک انقلابی اقدام قرار دیا جارہا ہے، جبکہ انہوں نے 2 سال قبل ہی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔تحریک انصاف شمالی کے سینئر نائب صدر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کا کہنا ہے کہ آسیہ امجد نے چکوال میں خواتین ونگ کو مضبوط بنانے کے لیے سخت محنت کی ہے اور وہاں خواتین کو پارٹی کے لیے متحرک کیا۔

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 60 (اب این اے 64) کا صدر بنایا گیا تھا اور انہوں نے رواں برس جنوری میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی پی 20 (اب پی پی 21) کی انتخابی مہم میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ان کی صلاحیتوں اور کاردگی سے متاثر ہو کر تحریک انصاف نے انہیں اپنی ترجیحی فہرست میں 22ویں نمبر پر جگہ دی تھی تاہم پنجاب اسمبلی میں نشستوں کی تعداد 120 سے زائد ہونے پر اسے خواتین کی 33 نشستیں حاصل ہوئیں۔

چکوال سے ہی خواتین کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے ٹکٹ پر اسمبلی پہنچنے والی خاتون فوزیہ بہرام ہیں جنہیں قومی اسمبلی کے لیے پارٹی ٹکٹ ملا جبکہ وہ اس سے قبل 2 مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی بھی منتخب ہوچکی ہیں، انہوں نے 1988 اور 1990 کے انتخابات میں سردار غلام عباس کو شکست سے دوچار کیا تھا۔فوزیہ بہرام 1988 اور 1990 میں جنرل نشست پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والی واحد خاتون تھیں، جبکہ 2008 میں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر خواتین کی مخصوص نشست پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں تھیں۔

ضلع چکوال کی تیسری خاتون مہوش سلطانہ ہیں جو دوسری مرتبہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر خواتین کی مخصوص نشست سے پنجاب اسمبلی میں پہنچیں گے۔مہوش سلطانہ نے اپنے حلقے میں کئی کام کیے ہیں، جبکہ ان کے والد مرحوم راجہ عظمت حیات بھی 1993 اور 1997 میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں۔ان کی والدہ غزالہ فرحت بھی خواتین کی مخصوص نشست پر 2008 کے انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئیں تھیں تاہم وہ 2009 میں انتقال کر گئیں۔مہوش سلطانہ نے اپنی کارکردگی سے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کو متاثر کیا اور پارٹی لیڈر شپ نے انہیں صوبے میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے اپنی ترجیحی فہرست میں دوسرے نمبر پر رکھا تھا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں