پولیس نے سکول وین میں غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:50

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) پٹرولنگ پوسٹ دلیل پور نے کٹاس کے قریب سکول وین میں دو غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا اور گاڑی بھی پابند کر دی۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی ذوالفقار حسین نے استغاثہ دیا کہ سکول وین جس کو ڈرائیور وحیدر اصغر ولد محمد اصغر ساکن دوالمیال چلا رہا تھا، نے ویگن میں دو عدد غیر قانونی سی این جی سلنڈر لگا رکھے تھے اس نے اپنی اور عوام الناس کی جان کو خطرے میں ڈالا ۔ چوآسیدنشاہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کو جوڈیشل حوالات بھجوا دیا ۔ پٹرولنگ پوسٹ بھون نے ایک اور کاروائی میں سوزوکی ڈالے میں غیر قانونی سی این جی سلنڈر نصب کرنے پر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں