ایف بی آر کی ٹیم نے کوئلے کی فرم کے ہیڈ آفس پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضہ میں کر لیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 19:33

ایف بی آر کی ٹیم نے کوئلے کی فرم کے ہیڈ آفس پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضہ میں کر لیا
چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) ایف بی آر کی ٹیم نے کوئلے کی بڑی فرم ماڈرن انجینئرنگ کے ہیڈ آفس پر چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضہ میں کر لیا۔ ایف بی آر کی یہ کارروائی ٹیکس دہندگان کے پورا ٹیکس نہ دینے پر کی گئی ہے۔ ماڈرن انجینئرنگ ورکس کے چیف ایگزیکٹو راجہ مجاہد افسر نے بتایا کہ وہ ہر سال حکومت کو ایک کروڑ روپے کا ٹیکس ادا کررہے ہیں اور ان کا ایک پیسہ بھی ایف بی آر کی طرف بقایہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

راجہ مجاہد افسر نے اس امر پرحیرانی کا اظہار کیا کہ پورے ضلع چکوال میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی کمپنی کیخلاف اس طرح کی کارروائی افسوسناک ہے۔ اُدھر مقامی مائن اونر ، صنعت کاروں اور تاجروں نے ایف بی آر کی اس کارروائی کو بوگس قرار دیتے ہوئے اسکی پروزور مزمت کی ہے اور جس اندازمیں یہ کارروائی کی گئی ہے وہ ڈکیتی کے زمرے میں آتا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ راجہ مجاہد افسر نے اس زیادتی کیخلاف اعلیٰ حکام کے نوٹس میں لانے کے علاوہ اعلیٰ عدالتوں سے بھی رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں