حکومت نے 100دنوں میں 5سالوں کا مضبوط روڈ میپ تیار کیا ہے،صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن

اتوار 9 دسمبر 2018 18:00

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و سیاحت راجہ یاسر سرفراز نے پنجاب اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومتوں میں اعلی تعلیم پر بالکل توجہ نہیں دی گئی لیکن گزشتہ 70 سال کی کوتاہیاں 100 دن میں ٹھیک نہیں کی جا سکتیں۔

(جاری ہے)

ہم نے گزشتہ 100 روز میں آنے والے 5 سالوں کے لیے جامع اور مضبوط روڈ میپ تیار کیا ہے جو کتابچے کی شکل میں اسمبلی کے تمام ممبران کے ساتھ شئیر کیا جائے گا ۔اس روڈ میپ کے تحت ہر ڈویژن میں ایک بین الاقوامی معیار کی یونیورسٹی ہو گی اور ڈویژن کے تمام کالج اسی یونیورسٹی کے ساتھ الحاق شدہ ہونگے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں