ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا

اتوار 9 دسمبر 2018 20:10

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن چکوال تابندہ امجد نے پولیو کے قطرے پلا کر باقاعدہ طور پر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سی ای او ہیلتھ محتار اعوان،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اسد اسلم ،ڈی ایچ او ڈاکٹر طارق عظیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راجی تنویر صفدر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر والدین ،اور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ایم ایس ڈی ایچ کیو نے اس موقع پر کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہم سب کی زمہ داری ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ تمام والدین اپنے ایک سے پانچ سال کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ ملک سے اس مرض کا مکمل خاتمے کو ممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں