مولوی الف دین نفیس کا ادبی، علمی اور قانونی کام قومی ورثہ ہے،خواجہ خاور انور

اتوار 9 دسمبر 2018 20:10

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) معروف صنعت کار خواجہ خاور انور نے کہا کہ مولوی الف دین نفیس اور خواجہ عبدالحمید عرفانی کا ادبی، علمی اور قانونی کام قومی ورثہ ہے اور اس ورثے کو آگے بڑھانے کیلئے ایک بھرپور حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے اور اس ضمن میں چکوال میں مولوی الف دین نفیس اور خواجہ عبدالحمید عرفانی سیمینار منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ خواجہ خرم افتخار کے صاحبزادے فیضان خرم کی شادی میں اخبارنویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر بریگیڈیر خواجہ ہمایوں حامد، خواجہ سیرت حاضر، شہناز شیخ اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ خواجہ خاور انور نے مزید بتایا کہ سیالکوٹ اور چکوال ہمارے آبائو اجداد کی سرزمین ہے اور یہ امر ہمارے لیے باعث اطمینان ہے کہ ضلع چکوال میں شرح خواندگی 90فیصد تک پہنچ چکا ہے اور بے شک اس عمل میں ہمارے آبائو اجداد جس میں مولوی الف دین نفیس کے علاوہ چکوال کے پہلے نامور وکیل خواجہ محمود کی خدمات تاریخ کا حصہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں