جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں مختلف کھیلوں کے مقابلے، چکوال کے مہتاب حیدر نے گولڈ میڈل جیت لیا

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:20

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن چکوال کے طلباء و طالبات نے وزیر اعظم سپورٹس گالا منعقدہ جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لیں ،تفصیلات کے مطابق گونگے بہرے سکول چکوال کے مہتاب حیدر نے سو میٹر ریس اور لانگ جمپ کے دونوں مقابلوںمیں گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ شارٹ پٹ میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

اسی سکول کی طلباء ماہ نور نے لانگ جمپ کے مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیتا ، سپیشل ایجوکیشن برائے ذہنی معذور طلباء سماویہ نے سو میٹر ریس میں گولڈ میڈل جبکہ اسی سکول کے شازیب نے اسٹینڈنگ جمپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا ، گورنمنٹ سکول برائے سلو لرنرز کے طالبعلم حسنین حیدر نے شارٹ پوٹ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ اسی سکول کے طالبعلم لانگ جمپ مقابلوں میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ، نابینہ سکول چکوال کی طالبہ سعدیہ عباس نے سو میٹر کی ریس میں سلور میڈل حاصل کیا ، سپیشل ایجوکیشن سنٹر کلرکہار کے طالبعلم آصاور عباس نے لانگ جمپ کے مقابلوں میں گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ اسی سینٹر کے محمد ایوب نے سو میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔

(جاری ہے)

مجموعی طور پر سپیشل ایجوکیشن چکوال نے چھ گولڈ میڈل ، ایک سلور میڈل اور چار کانسی کے تمغے جیت کر 11میڈل حاصل کر کے راولپنڈی ڈویژن میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی ، اس کامیابی کا تمام تر سہرا پرنسپل کے علاوہ محمد احسن عارف فوکل پرسن سپورٹس چکوال کے سرہے جن کی نگرانی میںادارے نے یہ شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں