چکوال ،آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پنشنرز اپنے امیدوار کھڑے کرینگے، چیئرمین پنشنرز ایسوسی ایشن آف پاکستان

جمعہ 14 دسمبر 2018 22:20

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) پنشنرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کیپٹن مقبول حسین میانی نے جمعہ کے روز اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پنشنرز اپنے امیدوار کھڑے کرینگے اور ہم خیال قوتوں کے ساتھ ملکر ضلع ناظم اور پانچوں تحصیل ناظمین کے امیدوار بھی میدان میں اتاریں گے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع چکوال میں چار لاکھ سے زائد سول اور فوجی پنشنرز ہیں جنہوں نے ملک کی سرحدوں کا دفاع کیا ہے اور شہیدوں ، غازیوں کی سر زمین کا یہ جھومر ہیں۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں