چکوال، موٹر وے پرٹریفک حادثہ ،ایک شخص جاںبحق 15 زخمی

اتوار 13 جنوری 2019 20:00

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2019ء) گزشتہ رات موٹر وے پر ہلکی بارش کی وجہ سے پھسلن ہوگئی جس کے نتیجے میں سالٹ رینج کے علاقے میں متعدد گاڑیوں کو ایک دوسرے سے ٹکرا نے سے حادثہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

حادثہ کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق 15 افراد زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ٹرامہ سینٹر کلرکہار منتقل کردی گئی ، حادثہ بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے پیش آیا ، حادثے کا شکار ہونے والے گاڑیوں میں کوہستان کوچ کیری ڈبہ کار اور ٹریلر شامل ہے۔ ایف ڈبلیو او اور موٹر وے پولیس نے زخمیوںکو فوری طور پر ٹراما سنٹر کلر کہار منتقل کیا۔ جبکہ حادثے کی وجہ سے کچھ دیر تک موٹر وے کے ایک طرف ٹریفک بھی بند ہوگئی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں