چکوال، بارشوں کا سلسلہ جاری

اتوار 20 جنوری 2019 18:10

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) گزشتہ روز دن کا آغاز ابر آلود موسم سے ہوا جس کی وجہ سے خنکی میں اضافہ رہا، دن گیارہ بجے ہلکی بارش شروع ہوگئی، محکمہ موسمیات اور ابو سقراط کی طرف سے کی گئی بارش کی تمام پیش گوئیاں درست ثابت ہوئیں۔

(جاری ہے)

ابو سقراط نے بتایا کہ بارشوں کا یہ سلسلہ بدھ تک جاری رہے گا، جبکہ جمعرات اور جمعہ کو بھی موسم ابر آلود رہے گا۔ منگل کو اس موسم سرما کا سرد ترین دن ہوگا اور درجہ حرارت 9ڈگری سنٹی گریڈ تک جائے گا۔ زرعی ماہرین نے حالیہ بارش کو بارانی علاقوں میں گندم کی فصل کیلئے فائدہ مند قرار دیا ہے۔ موجودہ بارش سے خشک سالی کا بھی خاتمہ ہوگا جس سے نزلہ، زکام، بخار، فلو اور نمونیہ جیسے امراض میں کمی واقعہ ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں