ہم چٹان کی طرح حافظ عمار یاسر کے ساتھ کھڑے رہیں گے، مسلم لیگ ق کلرکہار

اتوار 20 جنوری 2019 19:20

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) تحصیل کلرکہار کا ایک اجلاس ملک رضا خان میانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل بھر کے مسلم لیگ (ق) کے ورکرز اور ہم خیال لوگوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد پیش کی گئی کہ ہم حافظ عمار یاسر حکومت میں رہے یا نہ رہے ہم چٹان کی طرح حافظ عمار یاسر کے ساتھ کھڑے رہیں گے جو بھاری اکثریت سے منظور کی گئی۔

اس موقع پر پارٹی ورکرز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا (ق) لیگ کے ورکرز کے ساتھ رویہ اچھا نہیں ہے لیکن ملک اس وقت کشیدگی کا متحمل نہیں ہو سکتا، ملک اور قوم کی خاطر ہر قربانی دینے کو تیار ہیں کیونکہ ہماری پارٹی کا پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد اس وجہ سے ہے کہ ہم نے ملک کو موجودہ بحران سے نکالنا ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں