قصبہ بھٹی گجر تھانہ کلر کہار کے علاقے میں ستر ہزار روپے مالیت کے درخت چوری

منگل 22 جنوری 2019 17:00

ْ چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) قصبہ بھٹی گجر تھانہ کلر کہار کے علاقے میں ستر ہزار روپے مالیت کے درخت چوری کرلیے گئے۔

(جاری ہے)

شہزاداں بی بی زوجہ محمد سلیمان نے پولیس کو درخواست دی کہ اس نے اپنی ملکیتی جگہ میں پھلاہی کے درخت لگا رکھے ہیں جن کو محمد ریاض گجر ولد نور خان ، محمد انور ولد دوریز خان ، محمدافسر ولد محمد اکبر نے چوری کاٹ کر ٹریکٹر ٹرالی پر لوڈ کر کے لے گئے ہیں۔ محکمہ مال کی رپورٹ کی روشنی میں سب انسپکٹر طارق محمود نے تین درخت چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں