چکوال،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام دوسری سالانہ ختم نبوت کانفرنس اختتام پذیر

عقیدہ تحفظ ختم نبوت کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے ، کسی قسم کی ترمیم کی اجازت نہیں دیں گے،قراردادیں منظور

اتوار 17 فروری 2019 21:30

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2019ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام قصبہ ڈھٹہ کوٹ تحصیل چوآسیدنشاہ میں اتوار کے روز دوسری سالانہ ختم نبوت کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے معروف عالم دین نے شرکت کی۔ پیر عبدالقدوس نقشبندی ، مولانا مفتی محمد معاذ اور مولانا حبیب الرحمن قاسمی کے علاوہ مفتی حامد میر، مولانا عبدالسلام، مولانا فیاض فاروقی،مولانا عبداللہ ،مولانا قاری نعمت اللہ، مولانا عبدالمنان، مولانا محمد عثمان، مولانامحمد علی، مولانا عبداللہ سہگل آباد، مولانامحمد سرور، مولانا قاری یاسر، مولانا ضیاء الرحمن وعولہ، مولانا زبیر مہدی، مولانا عمران معاویہ، مولانا قاسم ،مولانا ابراہیم معاویہ، مولانا ابو بکر، مولانا عثمان احمد، حافظ عمر حیات، حاجی ملک ظفر وعولہ،شیخ الحدیث مولانا غلام مرتضیٰ، مولانا عتیق الرحمن، مولانا مفتی محمد معاذ، حافظ عبدالقدیر، مولانا احسان احمد شامل تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ کانفرنس سے شاہین ختم نبوت مولانا اللہ وسایہ اور ڈاکٹر عرفان محمود برق نے خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس کے انتظامات مولانا وقاص خرم گیلانی، ڈاکٹر عنایت اللہ اور مجلس اہلسنت والجماعت ڈلوال اور عالم مجلس تحفظ ختم نبوت چوآسیدنشاہ نے کیے تھے۔ کانفرنس میں منظور کی جانے والی قراردادوں میںمطالبہ کیا گیا کہ عقیدہ تحفظ ختم نبوت کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا اور اس میں کسی قسم کی ترمیم کی اجازت نہیں دیں گے۔

اتحاد بین المسلمین کیلئے علمائے کرام کوشاں ہیں لہٰذا حکومت کوئی غلط فیصلہ کرکے قوم میں اشتعال پیدا نہ کرے، ایک اور قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ریاست مدینہ کے نعرے کا تقاضہ ہے کہ ایئر پورٹ پر شراب کی دکان کا لائسنس فوراً منسوخ کیا جائے۔ حج کے اخراجات میں ہوش ربا اضافہ واپس لیا جائے۔ دوالمیال کی مسجد کو سربمہر رکھا جائے۔ اقلیتوں کو اسلامیات پڑھانے کا کوٹہ نامنظور، چکوال کامرس کالج میں قادیانی پروفیسر کی تقرری نامنظور، جنوری 2016میں کرنل فاروق، زاہد حمید قادیانی کیخلاف توہین شعائر اسلام کے متعلق دی گئی درخواست پر فوراً ایف آئی آر کاٹی جائے، مردان میں ختم نبوت ملین مارچ کی بھرپور تائید کرتے ہیں۔

ہر طرف سے قادیانیوں کے کھلنے والے چیلنجز فوری طور پربند کیے جائیں۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں