چکوال کی مختلف سڑکوں پر ریت،بجری مافیا کے ڈیروںسے راستے بند، عوامی حلقوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

جمعہ 19 اپریل 2019 22:32

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) چکوال کی مختلف سڑکوں پر ریت،بجری مافیا کے ڈیرے،سڑکوں پر تعمیراتی سامان کے باعث راستے بند،چکوال شہر کی اکثر سڑکوں پر ریت،سمینٹ اور بجری سمیت تعمیراتی سامان فروخت کرنے والوں نے من مانی کرتے ہوئے اپنے قبضے جما رکھے ہیں،ایک سروے کے مطابق سرپاک روڈ،گرلز کالج روڈ،پنڈی روڈ سمیت مختلف سڑکوں پر جگہ جگہ تعمیراتی سامان فروخت کرنے والوں نے ریت بجری،مٹی،سیمنٹ اور دیگر سامان کے ڈھیر لگا رکھے ہیں جن کی وجہ سے اکثر ایسے علاقوں میں ٹریفک کے بہاؤ میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے،شہر کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر بلدیہ چکوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں