بیوی کو زدوکوب کرنے والے خاوند کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) قصبہ چک باقر شاہ تھانہ ڈوہمن کے علاقے میں بیوی کو زدوکوب کرنے والے خاوند کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

شمائلہ بتول نے پولیس کوبتایا کہ وہ حاملہ ہے اور ا سکے خاوند وقاص رفیق نے لاتوں اور مکوں کے وار سے زخمی کیا او راس کے گلے میں پھندا ڈال کر اس کو ہلاک کرنے کی بھی کوشش کی۔ اے ایس آئی شکیل احمد نے مقدمہ درج کر کے ملزم خاوند کی تلاش شروع کردی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں