بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کریں گے، سردار غلام عباس

اتوار 21 اپریل 2019 19:30

چکوال۔ 21 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2019ء) سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس نے اتوار کے روز بتایا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کریں گے اور پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑا جائے گا۔ وہ وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ کی رہائشگاہ پر اخبارنویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر سرفراز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈھڈیال بیلوں کے سالانہ کراہ جلسہ میں مہمان خصوصی سردار غلام عباس خان کی حیثیت سے جلسے میں شرکت کی اس موقع پر سردار آفتاب اکبر خان ایم پی اے، بریگیڈیر( ر) نجب علی خان، چیرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم ڈھلی، چوہدری خورشید بیگ وائس چیرمین ضلع کونسل چکوال ،راجہ طارق کالس۔ چیئرمین سرال چوہدری نثار عباس ،چیرمین بھیں چوہدری غضنفر علی خان ،چوہدری ارشد نذر چیرمین یو سی چک ملوک ،راجہ سکندر چیرمین یو سی جبیرپور چوہدری سرفراز علی خان چیئرمین پادشہان حاجی گلستان چیئرمین یو سی منگوال ملک خالد ڈوہمن سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل حاجی اقبال ڈھلیانہ۔

چوہدری شفیع ارحمن ،جوہدری محمد عارف وائس چیرمین پادشہان، راجہ ہارون سرفراز اور راجہ عرفان دھروگی بھی موجود تھے۔میلے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں