مارکیٹ کمیٹی چکوال کی طرف سے سبزی اور فروٹ کی مقرر کردہ قیمتوں کو ہوا میں اڑا دیا گیا

جمعرات مئی 20:00

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) دکانداروں اور تاجروں نے مارکیٹ کمیٹی چکوال کی طرف سے سبزی اور فروٹ کی مقرر کردہ قیمتوں کو ہوا میں اڑا دیا۔ ترکی سیب کی سرکاری قیمت260روپے مقرر کی گئی ہے مگر یہ ساڑھے تین سو روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ سفید موٹا سیب سرکاری قیمت100روپے مگر یہ ڈیڑھ سو روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ سیب ایرانی کی سرکاری قیمت160روپے جبکہ یہ اڑھائی سو روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

آڑو کی سرکاری قیمت130روپے فی کلو ہے جبکہ یہ2 سے اڑھائی سو روپے میں فروخت کیا رجا رہا ہے۔ کھجور ایرانی سرکاری قیمت180روپے ہے مگر یہ 200روپے سے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔ خوبانی کا سرکاری نرخ140روپے ہے مگر یہ320روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ لوکاٹ کلر کہار کا ریٹ100روپے ہے یہ120روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

لوکاٹ ہری پوری کی سرکاری قیمت 110روپے ہے مگر یہ ڈیڑھ سو روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

اسٹابری کی سرکاری قیمت80روپے ہے مگر یہ 130روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ کیلے کا سرکاری نرخ 115ہے مگر یہ150رروپے فی درجن فروخت ہو رہا ہے۔ آم مالدہ کا نرخ110روپے کلو ہے مگر یہ ڈیڑھ سو روپے میں میں فروخت ہو رہا ہے۔چھوٹے گوشت کی سرکاری قیمت700روپے ہے مگر یہ900روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔بڑا گوشت ساڑھے تین سو روپے فی کلو کی بجائے پانچ سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ آلو ، پیاز ،ٹماٹر، لہسن، کدو، سبز مرچ بھی سرکاری مقرر کردہ قیمتوں سے زائد میں فروخت کی جا رہی ہیں۔ لیموں دیسی کی قیمت260روپے مقرر کی گئی ہے مگر یہ دھڑلے کیساتھ400روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ چینی کی سرکاری قیمت60روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی مگر یہ ستر روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments