چکوال ،کریمنل ماڈل کورٹ نے منشیات فروش کو 4 سال 6 ماہ قید اور 20 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی

جمعرات 16 مئی 2019 20:00

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) کریمنل ماڈل کورٹ کے جج حسنین رضا نے ترکی خیل کے منشیات فروش نوشاد خان کو جرم ثابت ہونے پر 4 سال 6 ماہ قید اور 20 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

ملزم نوشاد خان پر تھانہ کلر کہار میں منشیات کے 2 الگ الگ کیسسز تھے 520 گرام چرس کے الزام میں ملزم کو 6 ماہ قید اور 11 ہزار جرمانے کی سزا دی جبکہ 1480 گرام چرس فروخت کرنے کے الزام میں 4 سال 6 ماہ قید بامشقت اور 20 ہزار جرمانے کی سزا سنا دی اور عدم جرمانہ مزید قید کاحکم سناگیا گیا۔

دوسرے مقدمہ میں کریمنل ماڈل کورٹ کے جج حسنین رضا نے منشیات کیس میں ملزم بلال سعید کو شک کا فائدہ دے کر بری کر ملزم بلال سعید ساکن کھوکھر زیر حال محلہ لائن پارک پر تھانہ سٹی چکوال میں 1230 گرام منشیات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا دوران ٹرائل استغاثہ میں ملزم پر جرم ثابت نہ ہوسکا فاضل جج حسنین رضا نے ملزم کو باعزت بری کر دیا ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی معروف فوجداری قانون دان چوہدری جلیل الرحمن ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے کی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں