چکوال، 2200سے زائد بوتل شراب برآمد، دو افراد گرفتار

ہفتہ 18 مئی 2019 18:05

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) کرسچین کالونی چکوال سے 2200سے زائد بوتل شراب برآمد ہونے پر سٹی پولیس نے چار مختلف مقدمات درج کر کے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اے ایس آئی ضمیر حسین نے حشمت سورج ولد بابو عمانیول کے قبضے سے 756بوتل شراب بمہ اسٹکر اور بوتلوں کے 200ڈھکن برآمد کر کے اسکو گرفتار کیا۔ جبکہ اے ایس آئی شاہد بلال نے آصف مسیح ولد یعقوب مسیح کے گھر پر چھاپہ ماراتو ملزم پولیس پارٹی کو دیکھ کر رات کی تاریکی میں فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے گھر کے باہر سے 182بوتل شراب برآمد کرلی۔ اُدھر اے ایس آئی عبدالرحمن نے مخبر کی اطلاع پر انور ٹینڈ عرف ای ٹی او ساکن کرسیچن کالونی کے قبضے سے 1ہزار کُپی شراب برآمد کی۔ سب انسپکٹر وقاص الرحمن نے ایک اور کارروائی میں فرخ سیار ولد طارق فرانسس کے گھر پر چھاپہ ماراتو ملزم پولیس پارٹی کو دیکھ کر فرار ہوگیا۔ اس کے گھر کے باہر سی310بوتل شراب اسٹیکر اور ڈھکن برآمد کر کے ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ اور جعلسازی دھوکہ فراڈ کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں