چکوال، طالب علم کو بری طرح سے زدوکوب کرنے پر استاد کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ 18 مئی 2019 18:05

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) قصبہ صابہ راجگان میں جلاد استاد کیخلاف طالب علم کو بری طرح سے زدوکوب کرنے پر ڈھڈیال پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

محمد اسحاق ولد محمد اقبال نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بیٹا اعتزاز گورنمنٹ سکول صابہ راجگان میں پڑھتا ہے جہاں پر ملزم استاد محمد طاہر ساکن چک باقر شاہ نے اس کے بیٹے کو سینڈل کے وار سے ناحق مضروب کیا۔ اے ایس آئی آصف نصیر نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں جلاد استاد کیخلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں