ڈی پی او عادل میمن کا کرسچن کمیونٹی کی عبادت گاہوں کااچانک دورہ

اتوار 19 مئی 2019 18:10

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2019ء) ڈی پی او عادل میمن نے اتوار کے روز کرسچن کمیونٹی کی عبادت گاہوں کااچانک دورہ کیا۔ سٹی تلہ گنگ اور تھانہ سٹی چکوال کے علاوہ علاقہ تھانہ چوآسیدنشاہ میں تمام چرچ ہائے پر کرسچن کمیونٹی کی عبادت کے اوقات میں چکوال پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔

(جاری ہے)

تمام آنے جانے والوں کی مکمل سرچنگ واک تھرو گیٹس اوربذریعہ میٹل ڈیٹکٹر کی گئی اورضلع کے داخلی اور خارجی مقامات پر گاڑیوں کی مکمل چیکنگ کی گئی۔

تمام داخلی اور خارجی گیٹوں پر لیڈیز پولیس بھی تعینات کی گئی۔ ٹریفک کے مناسب بہاؤ کو قائم رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کو بھی تعینات کیا گیا۔ ڈی پی او عادل میمن نے اس موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے لگائے گئے رمضان بازاروں میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔سرکل افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایات کہ وقتاً فوقتاً رمضان بازاروں کا دورہ کریں۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں