گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کے نئے پرنسپل غلام محمد جھکڑ نے چارج سنبھال کرکام شروع کردیا

اتوار 16 جون 2019 16:15

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جون2019ء) گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چکوال کے نئے پرنسپل غلام محمد جھکڑ نے چارج سنبھال کرکام شروع کردیا ہے۔ نئے پرنسپل کی تقرری ہائر ایجوکیشن بورڈ نے انٹرویو کے بعد کی ہے۔

(جاری ہے)

غلام محمد جھکڑ گریڈ 20کے پروفیسر ہیں اور وہ شعبہ تعلیم میں مختلف بڑے عہدوں پر فائز رہے ہیں۔پرنسپل غلام محمد جھکڑ نے اس عزم کااظہار کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے میرے اوپر جو اعتماد کیا ہے ان شاء اللہ چکوال کی قدیمی درسگاہ کو پورے پنجاب کی ایک ماڈل درسگاہ بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں