محکمہ جنگلات کے ڈیم میں ڈوبنے والے گارڈکی لاش ریسکیو1122نے نکال لی

اتوار 18 اگست 2019 17:25

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) محکمہ جنگلات کے ڈیم میں ڈوبنے والے گارڈکی لاش کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ریسکیو1122نے نکال لی۔

(جاری ہے)

موضع بھال کا30سالہ رہائشی نصیر ولد فاروق جابہ داخلی سیتھی کے قریب محکمہ جنگلات کے بنائے ہوئے ڈیم میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا ہے ، ریسکیوکی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور ڈیم سے اس کی نعش کو نکال لیا گیا ، پولیس چوکی بوچھال کلاں کو اطلاع کر دی گئی ہے ۔

رات اندھیرے کی وجہ سے نوجوان کی نعش کو تلاش کرنے کا کام تعطل کا شکار ہوا تاہم اتوار کی صبح کو ریسکیو1122نے نصیر کی لاش ڈیم سے نکال کر وارثان کے حوالے کردی۔ معلوم ہوا ہے کہ محمد نصیر اپنے دوست کے ہمراہ جابہ ڈیم میں نہانے کیلئے اتراتھا، ریسکیوذرائع کے مطابق بڑی عید پر ڈوبنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں