چکوال،سینئر قانون دان اور مائن اونر کو اسلحے کی نوک پر لوٹ لیا گیا

پیر 14 اکتوبر 2019 17:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) سینئر قانون دان اور مائن اونر کو اسلحے کی نوک پر لوٹ لیا گیا،راجہ الحق ولد راجہ نظر حسین ساکن اشرف ٹائون چکوال نے پولیس کو بتایا کہ اسکی اپنی کوئلے کی کان ہے ،وہ ہمراہ ڈرائیور اعجاز حسین مائن پر جا رہے تھے جب ڈنڈوت کے قریب پہنچے تو تین نامعلوم افراد مسلح پستول سامنے آگئے اور ان کی گاڑی رکوا کر ان سے رقم85ہزار،2 عدد موبائل ٹیلی فون چھین کر فرار ہوگئے اب اپنے طور پر پتہ جوئی کی تو معلوم ہوا ہے کہ یہ واردات افضل خان ساکن ڈنڈوت ، شیرزادہ ساکن رتوچھہ اور عبدالرئوف پٹھان نے اس کے ملازم طاہر ولد نوشیروان کے ایما پر کی ہے۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی رحمت اللہ نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں