چکوال،ڈی پی اوعادل میمن نے ڈسپلن اور ٹرن آوٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں منعقدہ پریڈ کا جائزہ

پیر 14 اکتوبر 2019 17:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) ڈی پی اوعادل میمن نے ڈسپلن اور ٹرن آوٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں منعقدہ پریڈ کا جائزہ لیا۔ضلع پولیس ،ٹریفک پولیس،ایلیٹ فورس کے چاک و چوبند دستوں نے پریڈ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے فورس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران و ملازمین دوران ڈیوٹی پبلک (سائلین) سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں اور کسی کی عزت نفس کو ہر گز مجروح نہ کریں۔

مظلوموں کی داد رسی کریں اور انصاف قائم کریںانہوں نے مزید کہا کہ تمام پولیس افسران و ملازمان منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاون کریں تاکہ منشیات کی لعنت پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے پولیس لائن کی MTسیکشن میں موجود سرکاری گاڑیوں کا معائنہ بھی کیا۔اسکے علاوہ ڈی پی او نے پولیس لائنز میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ کانسٹیبلان کی رہائش کی بھی انسپکشن کی۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں