کیچ فش فارمنگ کے منصوبے پورے پاکستان میں شروع کیے جا رہے ہیں،سابق وفاقی وزیر جہانگیر خان ترین

بدھ 16 اکتوبر 2019 17:42

کیچ فش فارمنگ کے منصوبے پورے پاکستان میں شروع کیے جا رہے ہیں،سابق وفاقی وزیر جہانگیر خان ترین
چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) سابق وفاقی وزیر جہانگیر خان ترین نے بدھ کے روز بتایا کہ کیچ فش فارمنگ کے منصوبے پورے پاکستان میں شروع کیے جا رہے ہیں اور پنجاب حکومت کی طرف سے دھرابی ڈیم کا یہ پانچ سالہ منصوبہ ہے جس میں ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت آئے گی اور اس منصوبے کے تحت پانچ ہزار کیچ( پنجری) دھرابی ڈیم میں رکھے جائیں گے۔

وہ کیچ فش فارمنگ منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ جہانگیر ترین نے مزید بتایا کہ کیچ فش فارمنگ منصوبے سے عالمی معیار کی مچھلیاں پیدا کرکے دنیا بھر میں برآمد کی جائیں گی اور مچھلیوں کیلئے ایک علیحدہ ڈائریکٹریٹ بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے مقامات پر پنجرے لگائے جائیں گے جہاں پانی کی گہرائی بیس فٹ سے زیادہ اور مچھلیوں کی افزائش کیلئے موزوں ماحول دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ضلع چکوال میں ضلع چکوال میں قدرتی طور پر ایسے آبی ذخائر موجود ہیں جہاں کم لاگت سے کم وقت میں فش فارمنگ ممکن ہے۔وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس موجودہ ڈیڑھ ارب کے منصوبے کی 80فیصد رقم پنجاب حکومت فراہم کررہی ہے جبکہ 20فیصد اخراجات فارمرز ادا کریں گے اور یہ پرائیویٹ پبلک پاٹنر شپ کے تحت کیچ فش مارمنگ کے منصوبے پر عمل کیا جائے گا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں