تھانہ صدر چکوال کے علاقے میں پانچ بھکاریوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:55

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) تھوہا بہادرتھانہ صدر چکوال کے علاقے میں پانچ بھکاریوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی نذر حسین نے استغاثہ دیا کہ دوران گشت و پڑتال بھرپور چوک موجود تھا کہ ملازم حسین، ذوالفقار علی ، شوکت علی سکنائے بکھاری کلاں اور محمد عارف سکنہ مرجان ، عبدالعزیز بھرپور چوک کے گردونواح میں بھیک مانگ رہے تھے جنہوں نے شارع عام پر مسافروں سے بھیک مانگ کر جرم کا ارتکاب کیا۔ اے ایس آئی نذر حسین نے مقدمہ درج کر کے بھکاریوں کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں