تین افراد نے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا، مقدمہ درج

جمعرات 17 اکتوبر 2019 16:55

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) قصبہ چکرال تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے میں تین افراد نے حملہ آور ہوکر ایک شخص کو شدید زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

اعجاز حسین ولد غلام محمد سکنہ چکرال نے درخواست دی کہ وہ اپنے کھیت میں گیا تو دیکھا میرے کھیت میں 30/35 بکریاں چر رہی ہیں، جو احتشام ولد زمرد کی بکریاں ہیں اور میری فصل کا نقصان کررہی تھیں، جس پر میں نے کہا کہ ان کو سنبھالو جس پر اس نے مجھے گالی گلوچ کی اور ڈنڈوں سے مارا جس سے میری کمر اور بازو مضروب ہوگئے۔ اس کا بھائی مہران مسلح کلہاڑی اور فوزیب مسلح پسٹل آگئے جنہوں نے مجھے مار کر مضروب کیا۔سب انسپکٹر جہانزیب خان نے میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں