ٰچکوال،چہلم حضرت امام حسین کے سلسلہ میں ضلع بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجلس عزا کا سلسلہ جاری رہا

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:31

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) چکوال میں اتوار کے روزچہلم حضرت امام حسین کے سلسلہ میں ضلع بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجلس عزا کا سلسلہ جاری رہا۔چکوال شہر میں مرکزی ماتمی جلوس زیر اہتمام دختران سید منظور شاہ،سید ابرارشاہ مسجد باقر شہانی سے برآمد ہوا۔بڑی تعداد میں ماتم داروں نے شرکت کی۔شرکاء نے ہاتھوں میں شبیع روزہ حضرت امام حسین علیہ سلام ،علم حضرت عباس ،جھولا شہزادہ علی اصغر اٹھا رکھے تھے۔

ماتم داری کرتے ہوئے دربار سخی ثابت ثبوت پہنچے اور وہاں پر مجلس عزا کا سلسلہ شروع ہو گیا۔بعد ازاں مذکورہ ماتمی جلوس شبیع ذوالجناح برآمد کرنے کے لیے راجہ نبیل عابد کے گھر پہنچا۔مومنین صبح ہی سے زیارت کے لیے بڑی تعداد میں راجہ نبیل عابد کی رہائشگاہ پہنچنے شروع ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

مقررہ وقت پر شبیع ذوالجناح برآمد ہوتے ہی زبردست ماتم داری کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ہزاروں ماتم دار سینہ کوبی کرتے ہوئے بڑے جلوس کی شکل میں واپسی دربار سخی ثابت ثبوت پہنچے۔مقررین نے حضرت امام -حسین کی طرف سے کربلا کے میدان میں اسلام کی راہ پر دی جانے والی قربانیوں اور آل رسول کی شام سے رہائی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔جلوس کے راستوں پر مومنین کے لیے ٹھنڈے مشروبات کی سبیلیں لگائی گئیں جبکہ ڈی پی او چکوال عادل میمن کی ہدایت پر ڈی ایس پی صدر ملک عبدالغفور اور ایس ایچ او سید مسرت شاہ نے مرکزی جلوس کے تمام راستوں کو خاردار تاریں اور بیریل لگا کر سیل کر دیا۔اور سیکورٹی کے تمام تر نگرانی ڈی پی او عادل میمن خود کرتے رہے۔اختتام مجلس پر ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا بخیر و عافیت مسجد باقر شہانی پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں