-چکوال، مسافر کوچ اور کار کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی

اتوار 20 اکتوبر 2019 19:31

P چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) چکوال تلہ گنگ روڈ پر اتوار کے روز القائم ٹیکسٹائل ملز کے قریب مسافر کوچ اور کار کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ کار میں موجود افراد کو گاڑی کاٹ کر نکالا گیا۔

(جاری ہے)

زخمی کو ابتدائی طبعی امداد مہیا کرنے کے بعد سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا۔کار روات سے سگھر/تلہ گنگ جارہی تھی جبکہ مسافر بس اوچھالی سے راولپنڈی آرہی تھی۔جاں بحق ہونے والوں میں محمد الیاس ولد محمد اسلم ساکن راوت اور گلزار احمد ولد رشید احمد شامل ہیں۔ زخمی 78سالہ صوفی جاوید اقبال ولد خوشی محمد ریسکیو1122نے فوری طور پر تلہ گنگ ہسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں