چکوال، تیز رفتار ڈیمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا،ایک جاں بحق ، ایک زخمی

پیر 21 اکتوبر 2019 16:30

چکوال۔ 21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) قصبہ مینگن کے نزدیک نیلہ روڈ پر تیز رفتار ڈیمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں واڑے کا رہائشی 40 سالہ نور جاں بحق جبکہ بھگوال کا رہائشی 28 سالہ عبید شدید زخمی ہو گیا۔ڈیمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو1122نے زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا جبکہ صدر پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں