میانی اڈا تھانہ کلر کہار کے علاقے میںدو افراد نے دکان پر حملہ آور ہوکر ایک شخص کو زخمی کردیا

پیر 21 اکتوبر 2019 16:30

چکوال۔ 21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) میانی اڈا تھانہ کلر کہار کے علاقے میں دو افراد نے دکان پر حملہ آور ہوکر ایک شخص کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

زاہد حسین ولد نور حسین سکنہ کلر کہار نے درخواست دی کہ وہ دکان پر موجود تھا کہ ساجد حسین اور عابد حسین پسران گل بیگ سکنہ کہوٹ دکان پر آئے اور گالی گلوچ کی اور ڈنڈوں سے اسے مضروب کیا اور اس کی دکان کا سامان کمپیوٹر اور موبائل اسسریز کو توڑا، وجہ عناد گاڑی کے نمبر کا تنازعہ ہے۔ جس پر عابد حسین نے کال کرکے دھمکیاں دیں جس کی ریکارڈنگ موجود ہے۔ اے ایس آئی محمد آصف نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں