چکوال، صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں کی سردار غلام عباس سے ملاقات، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت

اتوار 17 نومبر 2019 17:35

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) ضلع چکوال میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے پس منظر میںصوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے روز کوٹ چوہدریاں میں سابق ضلع ناظم سردار غلام عباس سے اہم ملاقات کی اس موقع پر انچار چ پبلک سیکرٹریٹ راجہ عثمان ہارون بھی ان کے ہمراہ تھے ،معلوم ہوا ہے کہ متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی ہے اور متعدد امور پر اتفاق رائے پیدا ہوا ہے صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز کا موقف بڑا واضع تھا کہ وہ کبھی بھی بلدیات کے کھلاڑی نہیں رہے البتہ عمران خان کی جو بھی لائن ہو گی اس پر عمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سردارغلام عباس نے بلدیاتی انتخابات کے بارے میں نئے بلدیاتی ایکٹ کے تناظر میں راجہ یاسر سرفراز کی راہنمائی کی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں