چکوال، اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ،رائفل 7MM اور کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد

اتوار 27 ستمبر 2020 18:00

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔منصور مظہر SHO تھانہ کلرکہار اور انکی ٹیم کی شاندار کارروائیاں،رائفل 7MM اور کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمدکرلی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ASI تنویر اسلم انچارج پولیس چوکی بوچھال کلاں، ضمیر حسین شاہ ASI اور انکی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد لطیف ولد احمد خان ساکن کہوٹ کے قبضہ سے رائفل 7MM معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ایک اور کارروائی کے دوران ملزم اورنگزیب ساکن کہوٹ کے قبضہ سے کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد کرکے اسکے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں