چکوال، ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم گرفتار، گاڑی برآمد

اتوار 27 ستمبر 2020 18:00

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی ہدایات پر ضلع بھر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

منصور مظہر ایس ایچ او تھانہ کلرکہار اور انکی ٹیم کی کارروائی میںڈکیتی کے کیس میں ملوث ملزم گرفتار اور مالمسروقہ سوزوکی پک اپ برآمدکرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی ضمیر حسین شاہ پولیس چوکی بوچھال کلاں اور انکی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے کیس میں ملوث ملزم وقاص حیدر ولد سکندر حیات اور وقاص الحسن ولد نور حسین سکنائے بھلوال سرگودھا کو گرفتار کرلیا اور جسکی نشاندہی پر واردات کے دوران چھینی گئی سوزوکی پک اپ بھی برآمد کر لی گئی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں