چکوال، فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 27 ستمبر 2020 18:00

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2020ء) اتوار کے روز الفلاح فائونڈیشن پاکستان کے تحت تحصیل لاوہ ضلع چکوال میںفری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔اس میڈیکل کیمپ میں میڈیکل سپیشلسٹ ،چائلڈ سپیشلسٹ،سکن سپیشلسٹ اور ڈینٹل سپیشلسٹ کے علاوہ آرتھوپیڈک ڈاکٹرز نے شرکت کی۔اس میڈیکل کیمپ کا آغاز صبح 10 بجے کیا گیا جس میں 380 مریضوں کا مفت معائنہ ہوا اس کے علاوہ مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

یہ فری میڈیکل کیمپ سابقہ ڈی سی ملک شیر محمد اعوان مرحوم کے رہائش گا ہ پر لگایا گیا ۔اور انہوں نے اس میڈیکل کیمپ کی میزبانی کی ۔امیر عبدالقدیر اعوان شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ وسربراہ تنظیم الاخوان نے اس میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے ذیلی شعبوں میں الفلاح فائونڈیشن بھی ایک شعبہ ہے پورے ملک میں جتنے فلاحی کام ہو رہے ہیں ان میں اپنی استعداد کے مطابق حصہ ڈالا جاتا ہے اور سب سے اہم بات یہ کہ اس تمام کام کے لیے کوئی چندہ اکٹھا نہیں کیا جاتا بلکہ اپنی مددآپ کے تحت ساتھی انتظامات کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سابقہ چھ ماہ میں کورونا کی وجہ سے لاک ڈائون کے دوران مستحقین میں گھر گھر جا کر راشن تقسیم کیا گیا۔اس کیمپ میں راولپنڈی ڈویژن کے صدر تنظیم الاخوان میجر غلام قادری ،جنرل سیکرٹری محمد ارشد ،سرگودھا ڈویژن کے صدر حاجی شکیل کے علاوہ سیکرٹری اطلاع پاکستان امجد اعوان نے بھی شرکت کی ۔آخر میں امیر عبدالقدیر اعوان نے خصوصی دعا فرمائی ۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں