چکوال،- یونین کونسل خیرپور کے پانچ بڑے قصبات کو سوئی گیس کی منظوری د ے دی گئی

اتوار نومبر 18:30

چکوال-(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2020ء) - یونین کونسل خیرپور کے پانچ بڑے قصبات کو سوئی گیس کی منظوری د ے دی گئی ،35کروڑ روپے کی لاگت سے قصبہ خیرپور، کھوکھربالا، چک خوشی ، داخلی سنبل اور کرولی کے دیہاتوںکو سوئی گیس فراہم کی جائے گی۔ رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے مجموعی طور پراپنے حلقے کے 37دیہاتوںکو سوئی گیس کی فراہمی وزیراعظم عمران خان سے منظور کروائی ہے۔

(جاری ہے)

کرولی پیڑے پر عمائدین علاقہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے یقین دلایا کہ الیکشن کے دوران جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے کیے جائیں گے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی ضلع چکوال کے صدر پیر وقار حسین کرولی نے سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کا شکری ادا کیا جن کی ذاتی دلچسپی سے اس علاقے کے لوگوں کا ایک دیرینہ خواب پورا ہورہا ہے۔ اس موقع پر پیر وقار حسین کرولی نے اپنی ملکیتی چالیس کنال اراضی کے کاغذات سردار ذوالفقار علی خان دلہہ کو پیش کیے جہاں پر گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کلر کہار کی عمارت تعمیر کی جائیگی۔

چکوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments