چکوال میں پانچ سو بستروں کا ہسپتال پائپ لائن میں ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد

ہسپتال کی تعمیر کیساتھ ہی یونیورسٹی آف چکوال نے میڈیکل کالج کے قیام کی بھی فیزیبلٹی بنائی ہوئی ہے، پی ٹی آئی حکومت اڑھائی سال میں محکمہ صحت میں32ہزار لوگوں کو ملازمتیں دی ہیں،وزیر صحت پنجاب

پیر 23 نومبر 2020 17:32

چکوال میں پانچ سو بستروں کا ہسپتال پائپ لائن میں ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد
چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 نومبر2020ء) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ ضلع چکوال میں پانچ سو بستروں کا ہسپتال پائپ لائن میں ہے اور اس ہسپتال کی تعمیر کیساتھ ہی یونیورسٹی آف چکوال نے میڈیکل کالج کے قیام کی بھی فیزیبلٹی بنائی ہوئی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت اڑھائی سال قبل اقتدار میں آئی تو صرف صوبہ پنجاب میں سو ارب روپے کے قرضے تھے او ر الحمد اللہ پنجاب حکومت نے محکمہ صحت میں32ہزار لوگوں کو ملازمتیں دی ہیں۔

وہ پاکستا ن میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ارشد ملک کی طرف سے نو منتخب پی ایم اے صدر پنجاب ڈاکٹر کرنل غلام شبیر کے اعزاز میں دیے جانے والے استقبالیہ میں خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پر خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشد ملک نے کہا کہ یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ چکوال کے ایک ڈاکٹر پنجاب میڈیکل ایسوسی ایشن کے صر منتخب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

، پی ایم اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر غلام شبیر نے اپنی خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور پی ایم اے چکوال صدر ڈاکٹر ارشد ملک کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پی ایم اے کا کردار ایک ٹریڈ یونین کی طرح نہیں رہنا چاہیے بلکہ اس کی شکل ایک ایڈوائزری باڈی کی صورت میں ہونی چاہیے جو ہیلتھ کے کمیشن سمیت دیگر اہم معاملات میں اپنی باقاعدہ تجاویز دے سکا کرے۔

انہوں نے خصوصا ان کی توجہ چکوال کے چند اہم معاملات کی طرف دلوائی ،انہوں نے کہا کہ چکوال کو ایک میڈیکل کالج کی اشد ضرورت ہے ۔اس کے علاوہ انہوں نے چکوال میں ایک کارڈیالوجی یونٹ کے فوری قیام کا بھی مطالبہ کیا اور ساتھ ہی کہا کہ اس وقت تک ایک مخصوص قسم کی جدید ایمولینس بمع ٹرینڈ اسٹاف چکوال کو دی جائے جو کہ ایمرجنسی کی صورت میں یہاں سے کارڈیالوجی کے مریضوں کو پنڈی منتقل کرسکا کرے۔

یاسمین راشد کا پی ایم اے پنجاب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے دور میں جب احتجاج کیا کرتے تھے تو مریضوں کو تنگ نہیں کرتے تھے ، ہسپتال بند نہیں کیا کرتے تھے اس کے باہر دھرنا دیا کرتے تھے ،ہماری پہچان ہی ہمارے مریض ہیں ، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹری ایک پیغمبری پیشہ ہے ،مگر آہستہ آہستہ ہم نے اس کو بھی ایک پیشہ بنا دیا ،پیسہ کمانے کا ایک ذریعہ ایک آسان طریقہ جس سے زیادہ سے زیادہ پیسہ کمایا جا سکے۔میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے میرا چھوٹا سا کلینک بھی کرائے کا ہے ، عزت کے لیے پیسوں کی ضرورت نہیں ہوتی تقریب کے اختتام پر پی ایم اے صدر چکوال ڈاکٹر ارشد ملک نے تمام ڈاکٹر کیمونٹی اور مہمان خصوصی و دیگر شہروں سے آنے والے پی ایم۔اے کے صدور کا شکریہ ادا کیا۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں