افواج پاکستان ہی اس وقت پاکستان کی سا لمیت اور استحکام کی ضمانت ہیں،محمد اعجاز الحق

ملک کی22کروڑ عوام کو افواج پاکستان کیساتھ کھڑا ہونا ہوگا ،سابق وفاقی وزیر

اتوار 29 نومبر 2020 20:45

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2020ء) - سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہی اس وقت پاکستان کی سا لمیت اور استحکام کی ضمانت ہیں اور ملک کی22کروڑ عوام کو افواج پاکستان کیساتھ کھڑا ہونا ہوگا کیونکہ اس وقت بین الاقوامی طور پر جو صورتحال پیدا ہورہی ہے اس میں اسلام دشمن قوتیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی مکمل طور پر منصوبہ بندی کرچکی ہیں اور ان حالات میں قومی یکجہتی کو فروغ اور افواج پاکستان کو مضبوط بنانا ہوگا۔

وہ چکوال میڈیا ہائوس کے زیر اہتمام افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کانفرنس میں خطاب کررہے تھے۔ تقریب کی صدارت سی پی این ای کے صدر خوشنود علی خان نے کی۔ خطبہ استقبالیہ سینئر صحافی چوہدری غلام ربانی نے پیش کرتے ہوئے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا ۔

(جاری ہے)

جبکہ کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں قمر رندھاوا، حافظ عبدالغفور منہاس،کرنسل سلطان سرخرو، بانی چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم محمود، کرنل تیمور علی خان، پیر عبدالقدوس نقشبندی، کرنل ظفر علی اعوان، صدر ایکس سروس مین سوسائٹی چکوال کیپٹن مقبول حسین ، میڈم فریدہ یونس شامل تھے۔

جبکہ ا س موقع پر جھگی سکول پراجیکٹ کے بچوں نے مختلف خاکوں کے ذریعے افواج پاکستان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ کانفرنس کے دوران افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جاتے رہے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری تیمور علی خان ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل چکوال پریس کلب ذوالفقار میر، سینئر صحافی چوہدری غلام رضا، اسسٹنٹ اٹارنی ملک شاہد اقبال ایڈووکیٹ،ڈاکٹر اظہر اعوان،عبداللہ خان بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں