ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر ہیلتھ چکوال خواتین کو ہراساں کرنے لگے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 اگست 2021 15:15

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 26 اگست 2021ء،نمائندہ خصوصی،قمرعباس) زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ کی خواتین داد رسی کے لیے  سی ای او ہیلتھ کے بعد ڈی سی چکوال پاس پہنچھ گئیں۔ڈی سی چکوال کو دی گئی درخواست میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی خواتین نے لکھا کہ ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر ہیلتھ خواتین کو پیچھلے تین سال سے ہراساں کر رہےہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر ہیلتھ مبینہ طور پر  خواتین کو یہ بھی کہنا ہے کہ ہر محکمہ میں میرے والد کے شاگرد ہیں آپ کو میں جوتی کی نوک پر بھی نہیں رکھتا۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز کے جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ کواڈینیٹر ہیلتھ مبینہ طور پر شام 5 بجے لیڈی ورکرزر/سپروائزرز کو بلاتے ہیں اور چاہے کافی کی پیشکش کر کے ہراساں کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ لیڈی ہیلتھ سپروائزر کی جانب سے ڈی سی چکوال کو اس معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں