چکوال میں پولیس نے سیاسی جلسہ کرانے کے لیے مزہبی گروپ پر شدید شیلنگ کر دی ۔

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 13 ستمبر 2021 11:53

چکوال میں پولیس نے سیاسی جلسہ کرانے کے لیے مزہبی گروپ پر شدید شیلنگ کر دی ۔
چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 13 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،قمرعباس) کل چکوال کے گاؤں پادشان میں سیاسی جلسہ کرانے کے لیے پولیس نے دوسرے گروپ پر شدید شیلنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل پی ٹی آئی کے ایم این اے نے ایک مزہبی رہنما  کے خلاف کچھ غیر پارلیمانی الفاظ استعمال کیے جس پر مزہبی رہنما اور ان کے ساتھیوں نے مقامی ایم این اے کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا شروع کر دیا ۔

اور اعلان کیا کہ اب جب تک ایم این اے معافی نہیں مانگتے تب تک ایم این اے کے ہر جلسے میں احتجاج کریں گے اور مقامی ایم این اے کو تقریر نہیں کرنے دیں گے۔ جس پر حکومتی جماعت کے ایم این اے نے جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ جلسے کے وقت سے پہلے پنڈال میں مزببی کارکن پہنچھ گئے اور جلسہ گاہ پر قبضہ کر لیا۔

(جاری ہے)

جس کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلینگ شروع کر دی ۔ جس کے نتیجہ میں کچھ کارکن زخمی بھی ہوئے۔ پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی اور ضلع انتظامیہ کی ہائی سکیورٹی میں ایم این اے اپنے کارکنان کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچھے۔ اور جلسہ میں مقررین نے خالی کرسیوں سے خطاب شروع کر دیے۔ ایم این اے گروپ کی جانب سے جتنی کرسیاں لگائی گئییں ان میں سے آدھے سے زیادہ خالی رہیں ۔

جلسہ کے اختتام تک پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود رہی۔ ڈی پی او چکوال محمد بن اشرف اور اے سی چکوال عمر سرور بھی موقع پر موجود رہے۔مزہبی جماعت کبی جانب سے بھرپور احتجاج رکارڈ کرایا گیا۔پولیس اور مظاہرین کے درمان وفکے وفکے سے جھڑپیں جاری رہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب اتنی کشیدگی بن رہی تھی اور ضلع انتظامیہ کو اس بات کا پتا تھا کہ کشیدگی اتنی زیادہ تھی تو ایم این اے کو جلسہ کرنے کی اجازت کیوں دی گئی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں