�یں سالانہ ختم نبوت کانفرنس افلاح مسجد میں اختتام پذیر ہوگئی

اتوار 28 نومبر 2021 20:20

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 نومبر2021ء) 8ویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس افلاح مسجد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس میں ضلع بھرکے شمع رسالت کے پروانوںنے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔ کانفرنس کا اہتمام عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چکوال نے کیا تھا جس کے مہمان خصوصی معروف عالمی دین مولانا اللہ وسایا، مرکزی امیر تھے جبکہ پروفیسر عرفان محمود طارق ، مولانا عبدالکریم ندیم سمیت دیگرمرکز ی رہنمائوں نے شرکت کی۔

مولانا اللہ وسایا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 500سال سے عالمی استعمار اور دیگر خفیہ طاقتوں کے دبائو کے باوجود ناموس رسالت کاقانون آئین کا حصہ ہے اور پاکستان کے عوام کسی مائی کے لال کو اجازت نہیں دینگے کہ قانون ناموس رسالت میں ترمیم کر سکے۔

(جاری ہے)

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اللہ وسایہ نے مزید کہا کہ چکوال کی عوام بیدار ہے اور ختم نبوت کے تحفظ کیلئے تن من دھن قربان کرنے کا اپنا فریضہ سمجھتی ہے۔

صاحبزادہ عبدالقدوس نقشبندی نے اس موقع پر قراردادیں پیش کیں اور مطالبہ کیا کہ رضا باقر قادیانی کو فی الفور سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سربراہی سے ہٹایا جائے اور تمام کلیدی عہدوں سے قادیانی افسروںکو ہٹایا جائے۔ چکوال کی قادیانی عبادت گاہ سے مسلمانوں کی شناخت محراب کو ختم کیا جائے۔ کانفرنس سے سیکرٹری جنرل پریس کلب ذوالفقار میر، محمد خان تترال نے بھی خطاب کیا۔

جبکہ کانفرنس میں مولانا حبیب الرحمن قاسمی، ندیم یعقوب فاروقی، مولانا سلیمان عابد، مولانا خالد زبیر، مولانا عتیق الرحمن، قاری اسد عرفان، مولانا فیاض فاروقی، مولانا سلیم عباس، مولانا خرم وقاص، مولانا حافظ عبدالرحمن ، حافظ امجد، تاجران کے صد شاکر مہدی، حافظ شفیق الرزمان، ملک مسعود کہوٹ، شیخ سلیم، شیخ اسلم، حفیظ اکرم، اسد عمران، قاری ابوبکر، مفتی حسین دولتالہ نے بھی شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران انتظامیہ نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں