آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی بھرپور طریقے سے میدان میں اترے گی،صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر سرفراز

جمعرات 13 جنوری 2022 17:30

آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی بھرپور طریقے سے میدان میں اترے گی،صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر سرفراز
چکوال(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2022ء) صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر سرفراز نے جمعرات کے روز بتایا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی بھرپور طریقے سے میدان میں اترے گی اور پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکنوں اور قربانیاں دینے والوں کو تنظیم سازی  میں بھی اہم عہدے دیے جائینگے جبکہ پارٹی ٹکٹ قطعی طور پر ایسے لوگوں کو دیے جائیں گے جن کے پاس کم از کم تھوڑا بہت اپنا ووٹ بینک ہوگا اور اپنے حلقے میں وہ اثر رسوخ رکھتے ہوں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی گزشتہ بلدیاتی انتخابات میں تیسرے دھڑے کے طور پر میدان میں اتری تھی مگر اب الحمد اللہ پی ٹی آئی  ضلع چکوال کی ایک بھرپور اور مضبوط قوت ہے۔ چکوال پریس کلب کے سینئر رکن خواجہ دانیال سلیم کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز نے بتایا کہ2018کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے بھرپور کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کیساتھ ملکر چھ میں سے پانچ نشستوںپر کامیابی حاصل کی تھی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں