برطانوی نژاد سماجی شخصیت چوہدری اظہر محمود کا فری آئی کیمپ کا افتتاح

چکوال کے علاقے چکرال میں فری آئی کیمپ کے پہلے روز 270 مریضوں کا مفت معائبہ کیا گیا، 13مریضوں کا موقع پر مفت آپریشن کرکے بینائی لوٹائی گئی

جمعرات 20 جنوری 2022 19:25

برطانوی نژاد سماجی شخصیت چوہدری اظہر محمود کا فری آئی کیمپ کا افتتاح
چکوال (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری 2022ء) برطانوی نژاد سماجی شخصیت چوہدری اظہر محمود نے چکوال کے نواحی علاقے چکرال میں فری آئی کیمپ کا افتتاح کردیا، فری آئی کیمپ کے پہلے روز ڈاکٹروں کی ٹیم نے 270 مریضوں کامفت معائبہ کیا، 13مریضوں کاموقع پر مفت آپریشن کرکے ان کی بینائی لوٹائی جبکہ 39 مریضوں کو میجر آپریشن کےلئے قریبی ہسپتال کے آپریشن تھیٹر منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

فری آئی کیمپ آنے والے مریضوں کو چشمے اور ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔ فری آئی کیمپ کے دورے کے موقع پر برطانوی نژاد سماجی شخصیت چوہدری اظہر محمود نے ڈاکٹروں کی ٹیم اور رضاکاروں کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ مستحق افراد کی مدد کے ذریعے ہی معاشرے میں حقیقی اور مثبت تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

چکوال شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments