چکوال،ڈلوال تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے سی25سالہ لڑکی اغواء

اتوار 22 مئی 2022 19:40

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) ڈلوال تھانہ چوآسیدنشاہ کے علاقے سی25سالہ لڑکی کو اغواء کرلیاگیا۔کنیز فاطمہ بیوہ ملک محمد افضل سکنہ محلہ شاہین ڈلوال تحصیل چوآسیدنشاہ نے پولیس کو بتایا کہ اپنے بیٹے باہر شہزاد کے ساتھ احساس پروگرام چوآسیدنشاہ سے پیسے لینے کیلئے آئی ہوئی تھی،جب واپس گھر پہنچی تو میری بیٹی مسماة گھر موجود نہ تھی ، میرے پتہ کرنے پر میری بہو ماہ نور نے مجھے بتایا کہ مسماة ل ن گھر سے دکان پر سامان لینے گئی جو تاحال واپس نہ آئی ہے، مجھے قوی یقین ہے کہ میری بیٹی کو مظہر حسین ولد محمد یٰسین ، محمد آصف، سرور شہزاد پسران محمد یٰسین ہمراہ دو تین نامعلوم افراد نے حرام کاری کی خاطر ورغلا پھسلا کر اغواء کر کے لے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے یہ لوگ میری بیٹی کا رشتہ مانگ رہے تھے جو ہم نے انکار کردیا۔اے ایس آئی ضمیر حسین شاہ نے مقدمہ درج کر کے مغویہ اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں