چکوال ، لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل سیٹ اور دیگر سامان چوری

بدھ 25 مئی 2022 21:55

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) جنرل بس اسٹینڈ چکوال کے قریب چوروں نے موبائل شاپ کی چھت پھاڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل سیٹ اور دیگر سامان چوری کرلیا۔

(جاری ہے)

نامعلوم چور ابراہیم پلازہ کے ساتھ ملحقہ موبائل محل پر آئے اور دکان کی چھت پھاڑ کر پانچ لاکھ روپے کے قریب مالیت کے موبائل اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔موبائل محل کے مالک کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں