پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی اور امن کی بحالی اور کشیدگی کا خاتمہ خطے میں خوشحالی اور ترقی کی ضمانت ہے‘صدیق الفاروق

پاکستان آنے والے یاتری تعلقات میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں اوربھارت واپس جا کر مودی کو بتائیں کہ پاکستان سے انہیں کتنا پیار ملا ہے‘چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ

جمعہ 24 فروری 2017 21:00

پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی اور امن کی بحالی اور کشیدگی کا خاتمہ خطے میں خوشحالی اور ترقی کی ضمانت ہے‘صدیق الفاروق
لاہور/چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2017ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی اور امن کی بحالی اور کشیدگی کا خاتمہ خطے میں خوشحالی اور ترقی کی ضمانت ہے ، پاکستان آنے والے یاتری تعلقات میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں اوربھارت واپس جا کر مودی کو بتائیں کہ پاکستان سے انہیں کتنا پیار ملا ہے ،وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی ہدایت پر بھارت اور دنیا بھرسے آنے و الے یاتریوں کی مہمان نوازی سے پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے ۔

یہ باتیں انہوں نے کٹاس راج مندر چکوال میں ہندو مذہب کے تہوار مہا شو راتری کی مرکزی تقریب کے موقع پر بھارت سے آئے ہندو یاتریوں کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہیںتقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری شرائز خالد علی ،محمد عمران ،فراز عباس ،بورڈ ممبران اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اس بار پہلے سے زیادہ یاتری آئے ہیں اور ہمیں اس سے بھی زیادہ مسرت تب ہو گی جب ویزہ پراسس کرنے والے سب یاتری پاکستان یاترا کے لیے آئیں گے ،انہوںنے کہا کہ ہندو مذہب کے مقدس استھان کٹاس یاتری کا دورہ کرنا وزیر اعظم کی اقلیتوں سے محبت کا یہ ثبوت ہے۔

بھارت ہندو یاتریوں کا وفد شیوپرتاب بجاج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر دلی سکون ملا پاکستان آنے کو بار بار دل کرتا ہے مگر بھارتی سرکار نے پابندیا ں لگاتی ہے ۔پاکستان میں اقلیتوں سے بہترین سلوک کیا جاتا ہے اور یاتریوں کی مہمان نواز ی کے لیے سیکورٹی سمیت بہترین انتظامات کیے جاتے ہیں جس پر ہم وزیر اعظم پاکستان اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق کے شکر گزار ہیں ۔ہندو یاتریوں نے اپنے مذہی تہوار شوارتری کی تقریبات منائیں اور مندر میں خصوصی پوجا پاٹ کی گئی ۔ہندو یاتری مذہبی تقریبات کے بعد کٹاس راج چکوال سے واپس لاہور آئیں گے ۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں